• اکتوبر 22, 2021

فیصل آباد: نجی بینک کی مین برانچ میں آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیمیں کارروائی میں مصروف

فیصل آباد: فیصل آباد میں نجی بینک کی مین برانچ میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کر دی۔

بتایا گیا ہے کہ آگ سرکلر روڈ پر واقع نجی بنک کی مین برانچ میں لگی، عمارت کو خالی کروایا جا رہا ہے تاہم بالائی منزل کا عملہ جانیں بچانے کیلئے عمارت کی چھت پر چڑھ گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ عمارت کی  ساتویں منزل میں لگی ہے جہاں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کرین کی مدد سے آگ پر قابو پایا جا ئے گا۔

ریسکیو کی 4 ٹیمیں آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہیں، 6 مزید گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فیاض الحسن چوہان کا مسلم لیگ ن کے انکار کے باوجود کرکٹ ٹاکرے کے میچز کرانے کا اعلان

Read Next

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف و ہراس کا شکار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے