• جنوری 19, 2022

فیصل آباد: کھادوں کی قلت اور بڑھتی قیمتوں سے کاشتکار شدید پریشانی کا شکار

فیصل آباد: فیصل آباد میں کھادوں کی قلت اور بڑھتی ہوئی قیمتوں نے کاشتکاروں کو مسائل سے دوچار کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ کھادوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی۔

فیصل آباد میں زرعی کھادوں کی قلت اور ان کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے کاشتکاروں کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، آئے روز کھادوں کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے سے کاشتکار انتظامیہ کے خلاف بلبلا اٹھے۔

کاشتکار کہتے ہیں کہ ذخیرہ اندوزوں کی جانب سے مصنوعی قلت پیدا کرتے ہوئے من چاہی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں جبکہ انتظامیہ کارروائیوں کی بجائے منظر عام سے غائب ہے۔

معاملے پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی قیمتوں میں اضافے کا اعتراف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ طلب اور رسد میں فرق کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے البتہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

کاشتکار مطالبہ کرتے ہیں زرعی کھادوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے عملی سطح پر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ناجائز منافع خوروں کو لگام ڈالی جاسکے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اومی کرون کھیل کے میدان پر بھی حملہ آور، مانچسٹر یونائیٹڈ نے ٹریننگ کمپلیکس بند کر دیا

Read Next

شاہد خاقان اور محمد زبیر کے بیانات سے نون لیگ میں تقسیم مزید واضح ہو گئی: فواد چودھری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے