
فیصل آباد: فیصل آباد تھانہ منصورہ آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے والے 3 افراد کو حراست میں لے کر 5 ہزار سے زائد پتنگ برآمد کر لئے۔فیصل آباد میں تھانہ منصور آباد کے علاقے محلہ مانانوالہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے والی مختلف فیکٹریوں پر چھاپے مارے۔ جہاں سے 2 بھائیوں سمیت 3 ملزمان کو حراست میں لیتے ہوئے فیکٹریوں کی تلاشی کے دوران پانچ ہزار سے زائد پتنگ برآمد کرلی گئیں۔ پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے قانونی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔
0 Reviews
Tags: 92 news headlines today 92 news live today 92 news today a1 tv ary news live breakin news geo news live headlines 3pm international news urdu news updates