• اکتوبر 22, 2021

فیصل آباد: نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کی جانب سے تھیسز نمائش کا انعقاد

فیصل آباد:  فیصل آباد میں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کی جانب سے اپنے فائنل تھیسز کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلبا اور اساتذہ سمیت صنعتکاروں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ ٹیکسٹائل ڈیزائننگ کے طلباء و طالبات نے تھیسز میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہترین کام کیلئے ضروری ہے کہ آئیڈیاز بھی بہترین ہوں۔

ٹیکسائل ڈیزائننگ کا یہ کام اس شعبے کے روشن مستقبل کا ضامن بھی ہے اور طلبہ کی اس شعبے میں مہارت اس بات کی نشاندہی بھی کرتی ہے کہ پاکستان کی نئی نسل اس شعبہ کے چیلنجز کا سامنا کرنے کو تیار ہے۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ اس نمائش کے انعقاد کا مقصد بھی طلباء و طالبات کو مستقل میں کامیاب بنانے کیلئے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے۔

نمائش میں طلباء و طالبات نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے مختلف تہذیبوں اور دور جدید کے نقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کئے گئے۔ جدید ملبوسات، جوتوں، صوفہ سیٹ، سمیت دیگر ماڈلز کی نمائش کی، جنہیں دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

Read Next

شہباز شریف کیخلاف برطانیہ میں کوئی مقدمہ نہیں بنایا گیا تھا: شہزاد اکبر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے