• دسمبر 5, 2021

فیصل آباد میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، تشدد اور فائرنگ سے 2 ہلاک، ایک زخمی

فیصل آباد:  فیصل آباد میں ڈکیتی کے لئے گھر میں داخل ہونے والے 3 ڈاکووں کو شہریوں نے پکڑ لیا، تشدد کے بعد گولیاں مار کر 2 ڈاکو ہلاک کردیئے گئے جبکہ ایک زخمی ہوا۔

تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ روڈ مکوانہ میں دو ڈاکو شہریوں نے مار دئیے۔ اطلاعات کے مطابق مبینہ 3 ڈاکو گھر واردات کے لئے آئے۔ گھر والوں کے شور پر اہل علاقہ نے ڈاکوؤں کو پکڑ لیا۔ تشدد کا نشانہ بنایا اور نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 2 ڈاکو دم توڑ گئے جن میں سے ایک کی شناخت نور جپہ کے نام سے ہوئی ہے۔

تیسرا ڈاکو زخمی ہوا جس کو اہل علاقہ نے پولیس کے حوالہ کردیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور:سیشن عدالت کے باہر مخالفین کی فائرنگ،باپ ہلاک،بیٹا زخمی

Read Next

Headlines | 23 November 2021 | A1 TV

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے