• ستمبر 26, 2021

فیصل آباد میں پی ایچ اے ملازمین پر دکانداروں کا مبینہ تشدد، 2 ملزمان زیر حراست

فیصل آباد:  فیصل آباد میں ٹیکس کولیکشن کیلئے آنے والے پی ایچ اے ملازمین کو دکانداروں نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا۔ پولیس نے تشدد کرنے والے 2 دکانداروں کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا۔

فیصل آباد میں تھانہ مدینہ ٹاوّن کے علاقے سوساں روڈ پر واقع فاسٹ فوڈز کی دکانوں سے ایڈورٹائزمنٹ ٹیکس کولیکشن کیلئے آنے والی پی ایچ اے کی ٹیم کو دکانداروں کی جانب سے مبینہ طور پر بیہمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے متعدد ملازمین کو زخمی کردیا۔

دکانداروں کی جانب سے پی ایچ اے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تشدد کا نشانہ بنانے والے دکانداروں میں سے دو افراد کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شہزاد اکبر نے ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو معاف کر دیا

Read Next

لاہور میں لاپتہ ہونیوالی چار بچیوں کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے