• ستمبر 19, 2021

فیصل آباد: موٹر وہیکل ایگزامینر کی عدم تعیناتی سے ہیوی ٹریفک کے لائسنس کا اجراء رک گیا

فیصل آباد:  فیصل آباد میں موٹر وہیکل ایگزامینر کی تعیناتی نہ ہونے سے ہیوی ٹریفک کے لائسنس کا اجراء رک گیا، شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

فیصل آباد میں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ موٹروہیکل ایگزامینر کے بغیر ہی چلنے لگا۔ مسافر بردار گاڑیوں اور ہیوی ٹریفک کے لائسنس کا اجراء ایگزامینر کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے لٹک گیا۔ لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند شہری کہتے ہیں کہ وہ کئی ماہ سے خوار ہورہے ہیں لیکن ان کی فائل تک وصول نہیں کی جارہی۔

ٹریفک پولیس کی لائسنس برانچ میں مسافر بردار گاڑیوں اور ہیوی ٹریفک کے ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی اور پی ایس وی لائسنس کا اجراء موٹر وہیکل ایگزامینر کی منظوری سے ہی مشروط ہوتا ہے لیکن فیصل آباد کے ایم وی ای ملک لیاقت کو دو ماہ قبل تبدیل کیا گیا جن کی جگہ کوئی آفیسر نہ لگایا جاسکا۔

سیکرٹری آر ٹی اے کہتے ہیں کہ حکام کو درخواست بھیجی ہے جلد تعیناتی متوقع ہے۔ مقامی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی غفلت کے باعث تبدیل ہونے والے آفیسر کی جگہ پر کسی متبادل آفیسر کی عارضی تعیناتی بھی نہ کی جاسکی جس کا خمیازہ امیدواروں کو خواری کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم پر بے حسی عالمی برادری کیخلاف چارج شیٹ ہے’

Read Next

نادیہ حسین بھی کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے