• ستمبر 20, 2021

فیصل آباد: فیسوں کی ادائیگی کے باوجود شہری 3 سالوں سے نمبرپلیٹوں سے محروم

فیصل آباد: فیصل آباد میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے فیسوں کی وصولی کے باوجود بھی گزشتہ تین سالوں سے شہریوں کو نمبر پلیٹیں جاری نہیں کی جا رہیں۔ جس سے شہری حکام کے خلاف آگ بگولا ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

تین سالوں میں نمبر پلیٹوں کی فیسوں کی مد میں مجموعی طور پر 8 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے فنڈز اکٹھے گئے، لیکن تاحال نمبر پلیٹیں جاری نہ ہونے کی وجہ سے شہری مارکیٹوں سے اضافی پیسوں کی ادائیگی کرتے ہوئے عارضی نمبر پلیٹیں بنانے پر مجبور ہیں۔

معاملے پر ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کہنا ہے کہ نمبر پلیٹوں کی تیاری کے حوالے سے پرائیویٹ کمپنی سے معاہدہ کرلیا گیا ہے، جلد تسلسل سے پلیٹوں کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔

شہریو کا کہنا ہے کہ پیسے وصول کرنے کے باوجود محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نمبر پلیٹیں جاری نہیں کر رہا جبکہ ٹریفک پولیس اہلکار عارضی نمبر پلیٹوں کے استعمال پر بے جا چالان بھی کرتے رہتے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اب اسمارٹ فون نہیں، اسمارٹ عینک، فیس بک کا نیا اعلان

Read Next

خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہونے لگا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے