• جنوری 20, 2022

فیصل آباد: خواتین پر تشدد واقعے کے ملزمان اور ویڈیوز فرانزک کے لیے لاہور منتقل

فیصل آباد: فیصل آباد کے تھانہ ملت ٹاون میں خواتین پر تشدد اور برہنہ کرنے کے واقعے میں مبینہ ملوث ملزمان سمیت معاملے کی ویڈیوزاور آڈیوز فرانزک کے لیے لاہور پہنچا دی گئیں۔

فیصل آباد میں ملت ٹاون میں خواتین پر تشدد اور بے لباس کرنے کا کیس ، پولیس گرفتارملزمان کو لے کرپنجاب فرانزک لیبارٹری لاہور پہنچ گئی۔ ملزمان کا ویڈیو میں ریکارڈ آواز کا موزانہ کروایا جائے گا، قبضہ میں لی گئی ایک ویڈیو میں خواتین کے کپڑے اتارو کے حوالہ سے آواز ہے۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کو سائبر کرائم ونگ بھی لے جایا جائے گا، تھانہ ملت ٹاون میں درج مقدمہ میں تاحال 9 ملزمان گرفتا ر نہیں ہو سکے۔ گرفتار 5 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس حراست میں ہیں، پولیس حکام کے مطابق تفتیش جاری ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان کے سینئر اداکار انیل چودھری انتقال کرگئے

Read Next

کراچی میں بڑھتا ہوا سٹریٹ کرائم ایک اور پولیس اہلکار کی جان لے گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے