• ستمبر 26, 2021

فیصل آباد: اغوا کار عورت ہسپتال سے نومولود جڑواں بچیاں اغواء کر کے فرار

فیصل آباد:  فیصل آباد میں جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے دو نومولود جڑواں بچیاں اغواء ہو گئیں۔ واردات نامعلوم اغواء کار عورت نے کی۔

فیصل آباد کے علاقے غلام محمدآباد میں واقع گورنمنٹ جنرل ہسپتال میں لیہ سے آئی کرن شہزادی نامی خاتون کے ہاں دو جڑواں بچیوں کی پیدائش ہوئی۔ رات گئے نامعلوم خاتون ہسپتال کے گائنی وارڈ میں داخل ہوئی اور بچیوں کے کپڑے تبدیل کرنے کے بہانے اغواء کر کے لے گئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ گائنی وارڈ کے مین گیٹ پر سکیورٹی گارڈ اور عملہ موجود نہ ہونے کی وجہ سے ملزمہ بآسانی وارڈ میں داخل ہوئی اور بچیوں کو لیکر فرار ہوگئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچتے ہوئے بچیوں کی بازیابی کیلئے کارروائی شروع کردی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملتان: فارمیسی پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار، اسلحے کے زور پر ڈیڑھ لاکھ اور موبائل لوٹ کر فرار

Read Next

اٹلی میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر تباہی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے