• مئی 24, 2022

فیس بک 15ارب 86 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرے گا

فیس بک نے 10 سالوں سے جاری پرائیویسی کے مقدمے کو حل کرنے کے لیے ارب 86 کروڑ روپے ادا کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ فیس بک پر الزام تھا کہ صارفین کے لاگ آوٹ ہوجانے کے بعد بھی ان کی ٹریکنگ کی جاتی ہے۔

یہ معاہدہ پیر کو کیلیفورنیا کی ایک عدالت میں جمع کرایا گیا ہے اور اگر کسی جج کی طرف سے اس کی منظوری دے دی جاتی ہے تو فیس بک صارفین کی پرائیویسی پر حملہ کرنے کا الزام لگانے والے مقدموں کی ایک سیریز سے بری ہو جائے گا۔

میٹا کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس معاملے میں، جو کہ ایک دہائی سے زیادہ پرانا ہے، کسی تصفیے تک پہنچنا ہماری کمیونٹی اور ہمارے شیئر ہولڈرز کے بہترین مفاد میں ہے اور ہمیں اس مسئلے سے آگے بڑھنے پر خوشی ہے۔

مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کی بڑی کمپنی نے اشتہارات کے لیے اپنے صارفین کی ویب سائٹ کے علاوہ دوسری سائٹس کی سرگرمیوں کو ٹریک کیا۔ اور صارفین کی براؤزنگ ہسٹری کو اشتہار دینے والوں کو فروخت کیا۔

عدالتی فائلنگ کے مطابق اس قسم کی ٹریکنگ فیس بک کی طرف سے اپنے صارفین کو دی جانے والی یقین دہانیوں سے مترادم ہیں۔

مجوزہ تصفیے میں میٹا سے فنڈ میں 90 ملین ڈالر ادا کرنے اور تمام ڈیٹا کو حذف کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جسے غلط طریقے سے جمع کیا گیا تھا۔

یاد رہے یہ مقدمہ 2012 فروری میں شروع ہوا تھا، جس کے بعد بھی فیس بک کوپرائیوسی کی دیگر شکایات کا سامنا رہا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘عمران خان عوام پر ترس کھائیں’، بلاول نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

Read Next

بہار کے رنگوں میں سیاحت کے مزید رنگ بھرے جا رہے ہیں: حسان خاور

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے