• اکتوبر 26, 2021

فیس بک کی صارفین کو بڑی خوشخبری،مختصر ویڈیو کا فیچر جاری کردیا

لاہور: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے مختصر ویڈیو کے فیچر کو جاری کردیا ہے۔

 رپورٹس کے مطابق فیس بک کی موبائل ایپ پر ایک نیا انسٹاگرام طرز کا فیچر جاری کیا گیا ہے۔

اس سے قبل فیس بک نے سنیپ چیٹ کی کہانیوں کا فیچر کاپی کیا تھا جو کہ بہت مقبول ہوا تھا۔فیس بک کا مختصر ویڈیو کا فیچرسب سے پہلے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کو امریکہ میں دستیاب ہوگا۔

نئے فیچر میں موسیقی ، آڈیو ، ایفیکٹس اور بہت کچھ پیش کیا جائے گا جو نیوز فیڈز یا گروپس میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ جب کوئی صارف اس طرح کی مختصر ویڈیو دیکھتا ہے تو وہ آسانی سے ویڈیو بنانے والے کو فالو کرسکتا ہے۔جبکہ ویڈیو کو اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کرسکتا ہے۔

فیس بک انسٹاگرام صارفین کے لیے فیس بک مین ایپ میں ریل کی سفارش کرنے کے فیچر کی بھی جانچ کر رہا ہے ، جس سے مستقبل قریب میں دونوں ایپس میں ریل فیچر مکمل طور پر یکجا ہوجائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Regional News Bulletin | A1Tv | 01 October 2021 |

Read Next

مشال خان کو فحش قراردے کر تیزاب حملے کی دھمکی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے