• ستمبر 30, 2022

فیس بک کا تمام زبانوں کا ترجمہ کرنے والا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

میٹا ورس کے بانی مارک زکربرگ نے یونیورسل اسپیچ ٹرانسلیٹر یعنی تمام زبانوں کا ترجمہ کرنے والا فیچر لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میٹا ورس کا کہنا ہے کہ  اس وقت دنیا میں 2 بلین افراد یا دنیا کے 25فیصد لوگوں کی زبان کے لیے ترجمہ کا کوئی نظام موجود نہیں ہے۔

میٹا ان کے لئے پراجیکٹ لانچ کرے گا جس کا ایک مرحلہ نولینگویج لیفٹ ہے اور دوسرا یونیورسل اسپیچ ٹرانسلیٹر ہے۔

میٹا ورس کا جدید ترین آرٹی فیشل انٹیلی جنٹ ماڈل ہے جو چند مثالوں سے زبان سیکھے گا اور پھر اسے سینکڑوں زبانوں کے معیاری ترجمہ میں استعمال کیا جائے گا۔

دوسرے مرحلے میں یونیورسل اسپیچ ٹرانسلیٹر تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ رئیل ٹائم میں کسی بھی زبان کا ترجمہ کرے گا۔

زکربرگ کے مطابق پانچ سال قبل ایک درجن زبانوں میں ترجمہ کیا گیا تھا۔ تین سال پہلے تک 30 زبانیں تھیں اور اس سال ہم سینکڑوں زبانوں کا ترجمہ کرنے کا ہدف رکھتے ہیں۔

میٹا ورس نئی نسل کا سمارٹ اسسٹنٹ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ یہ ورچوئل دنیا کے ساتھ Augmented Reality (AR) کے ساتھ جسمانی دنیا کو نیویگیٹ کرنے میں مدد کرے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بٹ کوائن کی قدر میں بڑی کمی

Read Next

پاکستانی سفارتخانے کا جنگ زدہ کیف میں پھنسی پاکستانی لڑکی کی مدد سے انکار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔