• جولائی 28, 2021

فیسکو کے پاس میٹرز کی کمی، نئے کنکشن کیلئے شہری ایک سال سے انتظار پر مجبور

فیصل آباد: فیصل آباد میں فیسکو کے پاس میٹرز کی کمی کی وجہ سے نئے کنکشن کے حصول کیلئے آنے والے شہری ایک سال سے بھی زائد عرصے سے انتظار کرنے پر مجبور ہو گئے۔

فیسکو کے پاس میٹرز کی کمی سائلین کے لئے درد سر بن گئی، فیسکو کی تمام ڈویژن میں نئے کنکشن کیلئے موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد میں دن بدن تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، نئے کنکشن کے لئے ڈیمانڈ نوٹس کی فیس جمع کروانے کے بعد بھی سائلین کو 1 سال سے بھی زائد وقت کا انتظار کرنا پڑرہا ہے۔

سائلین کہتے ہیں کہ میٹرز کی کمی کی وجہ سے بجلی کا کنکشن حاصل کرنا کسی امتحان سے کم نہیں، فیسکو دفاتر میں تعینات عملہ کنکشن لگانے کی بجائے میٹرز کی کمی کا جواز پیش کرکے بری الزمہ ہوجاتا ہے۔

میٹرز کی کمی کی وجہ سے شہری مسائل کا شکار ہیں جبکہ ترجمان فیسکو کا صورتحال کے برعکس کہنا ہے کہ میٹرز وافر مقدار میں موجود ہیں اور روٹین میں کنکشنز بھی لگائے جارہے ہیں۔

شہری فیسکو حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ میٹرز کی کمی کو فوری طور پر حقیقی معنوں میں پورا کرتے ہوئے انہیں درپیش مسائل کا خاتمہ کریں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی، شہریوں کا قیمتیں زیادہ ہونے کا شکوہ

Read Next

بلیک میلنگ، جسم فروشی کیلئے مجبور کرنے پر ایلیسن میک کو 3سال قید

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے