• جولائی 30, 2021

فیروز خان ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کے حامی

لاہور: اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ شادی انسان کو بہت کچھ سکھاتی ہے، شادی ایک سے زائد بار کرنی چاہئے۔

 رپورٹ کے مطابق فیروز خان نے ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے چھوٹی عمر میں شادی کرنی چاہئے تھی مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں نے شادی کرنے میں تاخیر کردی ۔انہوں نے کہاکہ شادی ایک بہت خوبصورت رشتہ ہے ، شادی آپ کو بہت کچھ سکھاتی ہے ، جیسے ہمارے پیارے نبی کریم محمد ؐ نے ایک سے زائد شادیاں کیں اسی طرح شادیاں زیادہ کرنی چاہئیں۔

واضح رہے کہ فیروز خان کی علیزے سے 2018 میں شادی ہوچکی ہے اور ان کا ایک بیٹا سلطان فیروز بھی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اسرائیل کا جنگ بندی کے باوجود غزہ پر فضائی حملہ

Read Next

اداکار سعد قریشی کی والدہ کوروناکے باعث انتقال کر گئیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے