• اکتوبر 30, 2020

فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

لاہور: فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا زیادتی کیس پر شہباز شریف کو مثبت موقف کے ذریعے قوم کی نمائندگی کرنی چاہیئے تھی، الٹا اپنی دروغ گوئی، کم عقلی اور بے سروپا بیان سے قائد حزب اختلاف نے قوم کو مایوس کیا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا شہباز شریف اپنے بیان کی وجہ سے سی سی پی او لاہور کی پوزیشن پر کھڑے ہیں، اپنے تمسخرانہ بیان سے شہباز شریف نے متاثرہ خاندان اور پوری قوم کا دل دکھایا، میرا مطالبہ ہے کہ شہباز شریف استعفیٰ دیں اور قوم سے معافی مانگیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کرکٹ اسٹرکچر کو ٹھیک کرلیں تو پاکستان کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا: وزیراعظم

Read Next

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 21 ستمبر تک توسیع

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے