• اکتوبر 19, 2021

فیاض الحسن چوہان نے بھی جیئے بھٹو کے نعرے لگا دیئے

لاہور: صوبائی وزیر جیل خانہ جات و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے بھی جیئے بھٹو کا نعرے لگا دیئے۔

 کرکٹ ٹاکرے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے فیاض چوہان نے میچ کھیلنے پر پیپلز پارٹی کی ٹیم کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ٹیم نے کرکٹ کی بحالی کے لئے اچھا کر دار ادا کیا، اس موقع پر میرا بھی دل کر رہا ہے کہ ملک کے لئے پیپلز پارٹی کے اس جذبے کے پیش نظر جئے بھٹو کا نعرہ لگا دوں۔ جس پر سید حسن مرتضی نے کہا کہ آپ جیئے بھٹو کا نعرہ لگالئں۔ اس پر فیاض الحسن نے کہا کہ جئے بھٹو، جئے بھٹو، جئے بھٹو۔

 اپوزیشن نے کرکٹ ٹاکرے کے بیسٹ آف تھری میں حکومتی ٹیم کو شکست دے دی۔ پہلے دونوں میچوں میں حکومتی ٹیم کو شکست کے بعد اپوزیشن ٹیم نے بیسٹ آف تھری کرکٹ ٹاکرے کی سیریز اپنے نام کر لی۔

پہلے میچ میں حکومتی ٹیم نے 97 رنز بنائے، اپوزیشن نے با آسانی ہدف حاصل کر لیا جبکہ دوسرے میچ میں حکومتی ٹیم نے 86 رنز بنائے، اپوزیشن نے یہ ہدف بھی آسانی سے حاصل کرلیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

صہیب مقصود ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے آؤٹ

Read Next

Haqeqat Kia Hae | Agha Sajid Shah | A1Tv | 09 October 2021

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے