• اکتوبر 26, 2021

فٹبال کے لیجنڈ کھلاڑی پیلے کی حالت خطرے سے باہر

برازیلیل: فٹبال کے لیجنڈ کھلاڑی پیلے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فٹ بال کے ليجنڈ کھلاڑی پيلے کو کچھ مدت کے ليے انتہائی نگہداشت کے وارڈ ميں رکھا گيا مگر اب ان کی حالت بہتر ہے۔

برازيلی مایہ ناز کھلاڑی پيلے کو سانس لينے ميں دشواری کے سبب جمعے کی رات انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی يو) منتقل کر ديا گيا تھا تاہم ساؤ پاولو کے ہسپتال کے مطابق اب ان کی طبيعت مستحکم ہے۔ پيلے کی اس ہسپتال ميں چند ہفتوں قبل سرجری بھی ہوئی تھی۔

ان کی علالت کی خبر نے پوری دنيا ميں فٹ بال کے مداحوں کو سکتے ميں ڈال ديا تھا۔ پيلے دنيا کے ايسے واحد فٹ بال کھلاڑی ہيں، جو تين مرتبہ ورلڈ کپ کی فاتح ٹيم کا حصہ رہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شہباز شریف کے جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیشرفت، نجی بینک کے وائس پریذیڈنٹ گرفتار

Read Next

شہر یار آفریدی کا مین ہٹن نیویارک اور پناہ گاہ کا موازنہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے