• فروری 25, 2021

فٹبال ایف اے کپ: مانچسٹر یونائیٹڈ نے ویسٹ ہیم کو ایک صفر سے ہرادیا

مانچسٹر: فٹبال ایف اے کپ کے پانچویں راؤنڈ میں سٹارز سے بھری ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ نے ویسٹ ہیم کو ایک صفر سے ہرا دیا۔ واحد اور فیصلہ کن گول انجری ٹائم میں ہوا جبکہ برن ماؤتھ نے برنلے کو دو صفر سے شکست دے کر چونسٹھ سال بعد کوارٹرز فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیل کے مطابق انگلش میدانوں پر فٹبال مقابلے جاری ہیں۔ مانچسٹر یونائیٹڈ اور ویسٹ ہیم آمنے سامنے آئیں۔ ایف اے کپ پری کوارٹرز فائنل کا آغاز دفاعی انداز میں ہوا۔ سر توڑ کوششوں کے باوجود مقررہ وقت تک کوئی گول نہ ہو سکا۔ سنسنی خیز مقابلے میں انجری ٹائم میں واحد گول مک ٹومنے نے کیا۔ دوسرے میچ میں گویا تاریخ رقم ہوئی۔ برن ماؤتھ نے برنلے کو دو صفر سے ہرا کر آؤٹ کیا۔ برن ماؤتھ نے جارحانہ انداز اپنایا۔ اکیسویں منٹ میں پہلا گول ہوا۔ اٹھاسویں منٹ پنلٹی پر دوسری کامیابی ملی۔ دونوں ٹیموں مانچسٹر یونائیٹڈ اور برن ماؤتھ کی ایف اے کپ کے کوارٹرز فائنل تک رسائی نے شائقین کی خوب دلچسپی بڑھائی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ،بابر اعظم اور حسن علی کی ترقی

Read Next

راج کپور کا نواسہ ارمان منی لانڈرنگ کیس میں طلب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے