• جولائی 28, 2021

فوڈ سیکیورٹی اصل خطرہ، ابھی سےتیاری شروع کرنا ہوگی:وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو اصل خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ابھی سے اس سے نمٹنے کیلئے تیاری شروع کرنا ہوگی۔

اسلام آباد میں کسان کنونشن سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جس قوم کو صیح معنوں میں غذا نہ ملے وہ ترقی نہیں کر سکتی، آنے والے وقت سے بچنے کے لیے آج سے ہم نے قدم اٹھانے ہیں۔ اس کانفرنس کا مقصد کسانوں کو صحیح سمت دینا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست میں سب سے پہلے نچلے طبقے کی مدد کی گئی جبکہ چین نے 35 سالوں میں 70 کروڑ لوگوں کو پہلے غربت سے نکالا، چین نے اپنے ملک کواٹھانے کے لیے چھوٹے کسانوں کی مدد کی، ہمیں بھی 74 سال پہلے اپنے چھوٹے کسانوں کی مدد کرنی چاہیے تھی۔

عمران خان نے کہا آزادی کے بعد حکمرانوں نے سب کو ترقی میں شامل نہیں کیا۔ امیر اور غریب کے لیے تعلیم کا الگ الگ نظام ہے۔ سرکاری ہسپتال پیچھے اور پرائیوٹ ہسپتال بہتر ہو گئے۔ انصاف کا نظام ایسا ہے کہ مہنگے وکیل کرو تو انصاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر جگہ کمزور آدمی نے مار کھائی، سسٹم نے ہر جگہ غریب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ساری مراعات چھوٹے سے طبقے کے لیے ہے لیکن ہم نے اپنی قوم کو مسائل سے بچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خالص دودھ کا بھی مسئلہ ہے، بچوں کو پوری غذا نہ ملنا بہت خوفناک ہے۔ پاکستان میں کبھی گائے اور بھینس کی جینز بارے سوچا ہی نہیں گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کی 100 بالز لیگ سے دستبردار

Read Next

اس بار امریکا کو ہوائی اڈے نہیں دیں گے،آرمی چیف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے