• دسمبر 7, 2021

فوٹو شوٹ گورننس ماڈل لوگوں کو کھانا کھلانے میں کیوں ناکام رہا ؟ حسان خاور

لاہور: حسان خاور نے کہا ہے کہ فوٹو شوٹ گورننس ماڈل لوگوں کو کھانا کھلانے میں کیوں ناکام رہا ؟ اسحاق ڈار کی ڈالر کو مصنوعی طور پر رکھنے کی پالیسی نے مقامی فوڈ انڈسٹری کو کیسے تباہ کیا۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی ‏مہنگائی کی حالیہ لہر کے باوجود پاکستان کی بھوک کے مسئلے کو حل کرنے میں بہترین کارکردگی ہے، ‏لیکن مسلم لیگ نے اپنی حکومت میں پاکستانیوں کو بھوکا کیوں رہنے دیا ؟ بھوک کے عالمی انڈیکس میں پاکستان کا درجہ 2016 میں 107 جبکہ 2021 میں 92 ہے، یہ دونوں حکومتوں کا 3 سال کا موازنہ ہے۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی سستی روٹی کا اثر ہمیں کیوں نظر نہیں آیا ؟ انہوں نے کہا کہ چینی اور گندم پر سبسڈی اور احساس راشن ہمیں اور اوپر لے جائیں گی، ‏لیکن مسلم لیگ نے اپنی حکومت میں پاکستانیوں کو بھوکا کیوں رہنے دیا ؟۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بلاول اور فضل الرحمان کی آج اہم بیٹھک، پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم میں واپسی کا امکان

Read Next

منی لانڈرنگ ریفرنس: نیب کی شہباز شریف خاندان کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی استدعا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے