• مئی 24, 2022

فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی

پشاورہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اورفردوس عاشق اعوان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

جسٹس روح الامین نے کہا کہ جس جج کی دل آزاری کی گئی اس کے قبر پر جا کر دعا کرے اور معافی مانگیں، ہم عوامی نمائندے ہیں، ہماری ذمہ داری زیادہ ہے۔

جسٹس نے مزید کہا کہ قانون بنانے والے قانون سے نکال دیں کہ ہم کسی کے خلاف بھی بول سکتے ہیں، آپ ذمہ دار لوگ اس طرح زبان استعمال کریں گے تو عام آدمی سے کیا کہیں گے۔

پشاورہائیکورٹ نے  فواد چودھری اورفردوس عاشق اعوان کو تحریری حلف نامہ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس روح الامین کا کہنا تھا کہ آپ حلف نامہ جمع کریں پھر ہم آرڈر کریں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پیٹ پھاڑنے والے آج گلے مل رہے ہیں، انہیں صرف میرا ڈر ہے، عمران خان

Read Next

31 مارچ کے اختتام تک پورے پنجاب کو صحت کارڈ کی سہولت مل جائیگی: عثمان بزدار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے