• ستمبر 20, 2021

فواد چودھری کی پی ڈی ایم جلسے کے بعد فضل الرحمان کے پھر بیمار ہونے کی پیشگوئی

کراچی: فواد چودھری نے پی ڈی ایم جلسے کے بعد فضل الرحمان کے پھر بیمار ہونے کی پیش گوئی کر دی۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ پہلے قیادت کا انتخاب کرے پھر جلسے کرے، شریف فیملی شادیاں ضرور کرے لیکن قوم کے پیسے سے نہیں، انہیں لوٹی ہوئی دولت واپس کرنا ہوگی۔

 وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے حالات پر ہماری گہری نظر ہے، عالمی طاقتوں نے آنکھیں بند کرلیں تو افغانستان کا بحران بڑھ سکتا ہے، دنیا ان خطرات کو سمجھے، پاکستان کے مشورے پر عمل کیا ہوتا تو صورتحال بہتر ہوتی، ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنی ہے، فیصلے طاقت کے بجائے عقلمندی سے کرنے چاہئیں، افغانستان میں انتظامی انخلا سب سےبڑا مسئلہ ہے، دنیا افغانستان کے عوام کو تنہا نہ چھوڑے، افغانستان میں خلا کو نظر انداز کیا گیا تو بحرانی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے، پاکستان نے افغانستان کے حوالے سے پہلے ہی خدشات ظاہر کیے تھے، انخلا کے عمل میں پاکستان کی کاوشوں کی دنیا متعرف ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ علاقائی جماعتیں بن گئی ہیں، مریم نواز اور بلاول نے زندگی میں کچھ کیا ہی نہیں، بلاول، مریم نواز نے آج تک مسائل پر پالیسی ڈائریکشن نہیں دی، پی ٹی آئی نے 3 سال کی کارکردگی سامنے رکھی، مراد علی شاہ 13 سال کی کارکردگی سامنے رکھیں، ان کی سیاست صرف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانا ہے، پاکستان معاشی اور سیاسی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ علاقائی جماعتیں بن گئی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شاہ محمود سے برطانوی ہم منصب اور جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ کا ٹیلی فونک رابطہ

Read Next

عثمان بزدار سے وفاقی وزیر مونس الہی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے