• اگست 2, 2021

فواد خان 8 سال بعد دوبارہ چھوٹی سکرین پر نظر آئیں گے

اسلام آباد: اداکار فواد خان 8سال بعد دوبارہ چھوٹی سکرین پر نظر آئیں گے۔

 رپورٹ کے مطابق اداکار نئی ڈرا مہ سیریل جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو میں مرکزی کردار ادا کریں گے جس کی کہانی نامور رائٹرفرحت اشتیاق نے لکھی ہے ۔ ڈرامے کی مکمل کاسٹ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا تاہم امکان ظاہر کیاجارہا ہے کہ اداکارہ عائشہ عمر اس ڈرامے میں فواد خان کے ہمراہ اس ناول کا کردارعلیزے ادا کریں گی ۔

اس سے قبل اداکارارمان، ہم سفر، کچھ پیار کا پاگل پن، داستان، اور زندگی گلزار ہے جیسے ڈراموں میں کردار نبھا چکے ہیں جبکہ ان کی مشہور فلموں میں اے دل ہے مشکل، پرے ہٹ لو، لیجنڈ آف مولا جٹ، جوانی پھر نہیں آنی 2، خوبصورت اور ہو من جہاں شامل ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

صبور علی کو روزانہ بلاک کر کے سوتی ہوں: کنزہ ہاشمی

Read Next

پشاور: جائیداد کے تنازع پرایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل، 4 ملزمان گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے