• مئی 24, 2022

فنٹاسٹک ٹی، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 3 سال مکمل

اسلام آباد: پاکستان کے بھارت کے خلاف آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تین سال مکمل ہو گئے۔ بھارت کو ہمیشہ فنٹاسٹک ٹی یاد رہے گی۔

پاکستان کے شاہینوں نے تین سال قبل اس وقت بھارت کے نام نہاد سورماؤں کو چھٹی کا دودھ یاد دلا کر ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی جب بھارتی پائلٹوں نے پاکستان میں دخل اندازی کی کوشش کی۔

بالاکوٹ میں رات کے اندھیرے میں بھارتی جارحیت کا شاہینوں نے دن کے اجالے میں دندان شکن جواب دیا، پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارہ مارگرایا۔

بھارتی پائلٹوں کی اس کوشش میں ایک پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا گیا تھا جس نے تباہ ہونے والے جنگی جہاز سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی اور پاکستانی حدود میں گرا۔

پاکستان کے شاہینوں نے پائلٹ کو چائے پلائی جو فنٹاسٹک ٹی کے نام سے مشہور ہوئی جبکہ پائلٹ کو جذبہ خیر سگالی کے تحت واپس بھارت کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

اس دوران بھارت نے اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے پاک فوج کا ایف سولہ طیارہ گرانے کی مضحکہ خیز کہانی پھیلائی لیکن اس بے بنیاد دعویٰ کو پوری دنیا اور خود بھارتی عوام نے بھی نہ مانا۔

بھارت نے اپنی شرمندگی مٹانے کے لیے دنیا کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی اور پاکستان میں طیارہ گرانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو ویر چکر ایوارڈ سے نواز دیا۔

اس معرکے سے منسوب پاک فضائیہ کی جنگی گیلری آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں ابھی نندن کے زیراستعمال یونیفارم اور جنگی ہوابازی میں استعمال ہونے والا سامان دشمن کی پسپائی کی داستان سنا رہا ہے۔

گیلری کی ایک دیوار پر ابھی نندن کے طیارے کو مارگرانے والے ونگ کمانڈر نعمان علی خان، بھارت کے دوسرے جہاز کو مارگرانے والے سکوارڈن لیڈر حسن صدیقی جبکہ بھارت کے خلاف اہم مشن میں شامل گروپ کیپٹن فہیم خان کی تصاویر بھی آویزاں ہیں۔

27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ کی جرات کا یہ پہلا واقعہ نہیں، پاکستان اور بھارت کے مابین جنگوں کے دوران پاکستان ائیرفورس کی جانب سے دشمن ملک کے ہوابازوں کو ناکوں چنے چبوانے اور انہیں کاری ضرب لگانے کی داستانیں بکھری پڑی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ایس ایل سیزن 7 کی فاتح ٹیم کا فیصلہ آج ہو گا

Read Next

پاکستان میں کورونا سے مزید 20 اموات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے