• اکتوبر 22, 2021

فلپائن کے ساحل سے سمندری طوفان ٹکرا گیا، 9 افراد ہلاک، 11 زخمی

منیلا: فلپائن کے ساحل سے سمندری طوفان ٹکرا گیا، نو افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے، بھارت میں شدید بارشیں تین افراد کی جان لے گئیں، چین کے شمالی علاقے بھی موسلا دھار بارشوں کے بعد زیر آب آچکے ہیں۔

فلپائن میں خطرناک سمندری طوفان کومپاسو ساحل سے ٹکرا گیا، طوفان کے باعث 1600 سے زائد دیہات خالی کرا لیے گئے، طوفان جنوبی بحیرہ چین کی جانب بڑھ رہا ہے۔

چین کے شمالی علاقوں میں بھی شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، بارہ لاکھ سے زائد افراد بارشوں سے متاثر ہیں اور ہزاروں افراد کو
محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی ریاست کیرالا بھی طوفانی بارشوں کی زد پر ہے، 7 چھوٹے بڑے دریا بپھرنے سے کئی اظلاع زیر آب آچکے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کیرالا میں بارشوں کا سلسلہ 15 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

خواتین کو با اختیار بنانا تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

Read Next

ایجنٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، چیئر مین نادرا کی ایف آئی اے سے رابطے کی ہدایت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے