• ستمبر 19, 2021

فلم کی کہانی کیلئے ریما کو 4 سال سے خلیل الرحمان کا انتظار

کراچی:  اداکارہ اور فلم پروڈیوسر ریما خان کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی لکھوانے کیلئے خلیل الرحمان قمر کا 4 سال سے انتظار کر رہی ہوں۔

مصنف اور ہدایتکار خلیل الرحمان قمر کے ہمراہ ایک انٹرویو میں ریما نے کہا کہ لمبا دھاگا اور لمبی زبان ہمیشہ الجھ جاتی ہے، اس لئے دھاگا لپیٹ کر اور زبان سمیٹ کر رکھنی چاہیے، خلیل الرحمان قمر کی زبان سمیٹ دی گئی تو ان کے قلم سے نکلنے والے خزانے اس اندازسے ہم تک نہیں پہنچیں گے جیسا ہم دیکھنا چاہتے ہیں۔

اداکارہ ریما خان کا کہنا تھا کہ ایک اداکارہ کی حیثیت سے خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام کیا ہے، خلیل الرحمان سے انہیں سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ خلیل الرحمان قمر کے لہجے میں کڑواہٹ ہے لیکن یہ اپنے قلم سے ایماندار ہیں، خلیل الرحمان قمر سے 17 سال کا تعلق ہے، میں ان کا 4 سال سے انتظار کر رہی ہوں، میں نے انہیں کہہ رکھا ہے کہ اپنی فلم کی کہانی ان ہی سے لکھواؤں گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سینئر بھارتی اداکارہ جیانتی چل بسیں

Read Next

جو آزادی اکیلے پن میں ہے وہ شادی میں نہیں: کبریٰ خان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے