• ستمبر 23, 2021

فلم کی پروموشن میں رکاوٹ، کنگنا انسٹاگرام پر برہم

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی آنے والی نئی فلم ‘تھالے وی’ کی پروموشن میں رکاوٹ پر انسٹاگرام انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹا گرام سٹوری کے ذریعے انسٹا گرام انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی پروفائل میں نئی فلم کے ٹیلر کا لنک لگانا چاہتی ہوں چونکہ میرا اکاؤنٹ ویریفائیڈ ہے اس کے باوجود مجھے پروفائل میں ردوبدل کیلئے انسٹاگرام سے اجازت لینے کی ضرورت پڑتی ہے، بھارت میں موجود آپ کی ٹیم مجھے کہتی ہے کہ انہیں اپنے بین الاقوامی مالکان سے اجازت لینی ہوتی ہے۔

کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کو ایک ہفتہ گزر چکا ہے اور مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میں بے وقوف گوروں کے ایک گروہ کی غلام ہوں، اپنے ایسٹ انڈیا کمپنی کے رویے کو تبدیل کریں۔ اس طرح کا غیر پیشہ وارانہ رویہ کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں حیدر علی کی واپسی متوقع

Read Next

جنگ ستمبر کے شہدا اورغازیوں کو سلام، ملک بھر میں یوم دفاع آج منایا جا رہا ہے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے