• جون 22, 2021

فلم میں 2سال پہلے کام کیا لیکن پیسے نہیں ملے :سونیا حسین

لاہور: اداکارہ سونیا حسین نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک فلم میں 2 سال پہلے کام کیا لیکن اب تک اس کے پیسے نہیں ملے۔

 رپورٹ کے مطابق سونیا حسین اور شعیب ملک، احسن خان کے شو میں شریک ہوئے جہاں سونیا نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کو پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بتایا۔ سونیا حسین نے کہا کہ انہیں فلم ‘‘ٹچ بٹن’’ میں کام کئے ہوئے دو سال ہوچکے ہیں لیکن ابھی انہیں چیک نہیں ملا۔ سونیا حسین کی بات سن کر احسن خان اور شعیب ملک چونک کر رہ گئے ۔

بعد ازاں شعیب ملک نے مزاحیہ انداز میں کہا یہ راز نہیں بلکہ چیک لینے کی سازش ہے ۔احسن خان نے سونیا حسین سے چیک نہ ملنے کی وجہ پوچھی تو سونیا نے کہا مجھے نہیں معلوم کہ مجھے چیک کیوں نہیں ملا۔ جس پر احسن خان نے کہا یہ لڑکی سب کچھ بول دیتی ہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان اور ترکی سمیت عالمی دباؤ کے اثرات، حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی کا آغاز

Read Next

حج ایس او پیز کیساتھ محدود پیمانے پر ہوگا: نور قادری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے