• اکتوبر 19, 2021

فلم بنانے کیلئے پیسے دو ورنہ خودکشی، میرا کی دھمکی

کراچی: اداکارہ میرا نے فلم بنانے کیلئے حکومت کی طرف سے پیسے نہ ملنے پر خودکشی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری موت کے ذمہ دار وزیراعظم عمران خان اور ان کی ریاست مدینہ ہوگی۔

 رپورٹ کے مطابق کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ مجھے آج مددکی ضرورت ہے لیکن شاید صاحب اختیار لوگ شاید تب آئیں گے جب میں عمر شریف کی طر ح وہیل چیئر پر بیٹھ جاؤں گی ۔میں تنہا عورت ہوں اور ریاست کی ذمہ داری ہوں ،10سال سے مقدمہ میں پھنسی ہوں ،بھارت یا دبئی شفٹ نہیں ہوئی لیکن مجھے پاکستان میں شادی کی اجازت نہیں مل رہی ۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ عمر شریف کے انتقال سے شوبز انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، وزیراعظم عمران خان سے بار بار درخواست کر چکی ہوں کہ مجھے فلم بنانے کیلئے فنڈز درکار ہیں مگر حکومت میری مدد نہیں کر رہی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Headlines | 08 October 2021 | A1 Tv News

Read Next

2005 کا زلزلہ: شہداء کی یاد میں آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں دعائیہ تقریبات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے