• نومبر 30, 2020

فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے باتیں نہیں عملی اقدامات کرنا ہونگے: منشا پاشا

کراچی:اداکارہ منشا پاشا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے صرف باتیں نہیں عملی اقدامات کرنا ہونگے، سنجیدہ لوگ متحد ہو جائیں تو انڈسٹری کو چند دنوں میں پاؤں پر کھڑا کیا جا سکتا ہے۔میڈیا  رپورٹ کے مطابق منشا پاشا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فلم انڈسٹری کے بحران کی وجہ سے فنکاروں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے اور پاکستانی سینماؤں پر غیر ملکی فلموں کا غلبہ ہو رہا ہے، ہماری ثقافت بھی متاثر ہو رہی ہے ،فلمسازی کے شعبے کو تحفظ دینا وقت کا تقاضا ہے۔ اداکارہ منشا پاشا اداکارہ تو ہیں ہی تاہم اپنے ویژن سے بھرپور بیانات سے بھی مداحوں میں مقبول ہیں، انہوں نے فلم لال کبوتر میں شاندار اداکاری کا مظٓاہرہ کیا، ان کا کردار ایسی لڑکی کا تھا جو اپنے مقصد کی تکمیل کیلئے اپنی جان تک خطرے میں ڈٓال دیتی ہے اور بالآخر منزل حاصل کر لیتی ہے۔ منشا پاشا ٹی وی ڈراموں میں بھی جاندار اداکاری کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ انہوں نے فلم میں بہترین اداکارہ کیلئے نامزدگی پر سٹائل ایوارڈز کی جیوری سے اظہارتشکر بھی کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آرمی چیف کی ہدایت،گلوکار شوکت علی سی ایم ایچ لاہور منتقل

Read Next

فرانس نے عرب ممالک سے اپنی مصنوعات کا بائیکاٹ ختم کرنے کی اپیل کر دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے