• مئی 23, 2022

’فلم امیدوں پر پوری نہیں اتری‘، بھارتی اداکار کے مداح نے خود کشی کرلی

بھارت کی مشہور فلم ’باہو بلی‘ میں اداکاری کر کے دنیا بھر میں شہرت سمیٹنے والے پرابھاس کی نئی فلم ایک مداح کی امیدوں پر پوری نہ اتر سکی جس کی وجہ سے اس نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع کرنول کے علاقے تلک نگر میں پیش آیا جہاں  پرابھاس کے 24 سالہ روی تیجا نامی مداح  ان کی نئی فلم ‘رادھے شیام’ کو دیکھ کر مایوس ہوا جبکہ اسے فلم سے متعلق منفی تجزیوں نے بھی کافی پریشان کیا جس کے بعد اس نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کی۔

اطلاعات کے مطابق اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے روی نے اپنی ماں کو بتایا تھا کہ رادھے شیام اس کی امیدوں پر پورا اترنے میں ناکام رہی ۔

دوسری جانب پولیس حکام نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات  شروع کردی ہیں۔

خیال رہے کہ پرابھاس اور پوجا ہیج کی فلم رادھے شیام 11 مارچ کو ریلیز کی گئی اور رپورٹس کے مطابق فلم نے اب تک ڈیڑھ سو کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

محمد حفیظ شاہین کی فٹنس کو لے کر فکرمند

Read Next

بلوچستان عوامی پارٹی کا خیبرپختونخوا حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے