• دسمبر 5, 2021

فلمیں فلاپ ہونے پر کمرے میں بند ہو کر روتا ہوں: عامر خان

ممبئی: بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ نے کہا ہے کہ جب ان کی کوئی فلم فلاپ ہوتی ہے تو وہ کمرے میں بند ہو کر آنسو بہاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عامر خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب ان کی فلمیں باکس آفس پر کامیاب ہو تی ہیں تب بھی انہیں رونا آ جاتا ہے تاہم وہ خوشی کے آنسو ہوتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی فلم کی ریلیز سے قبل وہ بہت زیادہ پریشان ہو جاتے ہیں، یہاں تک کہ ان کی بھوک اور نیند بھی ختم ہو جاتی ہے اور وہ گھنٹوں جاگتے رہتے ہیں اور وہ وقت کتابیں پڑھ کر یا ٹی وی دیکھ کر گزارتے ہیں۔

واضح رہے کہ عامر خان نے کئی کامیاب فلمیں باکس آفس کو دی ہیں جن میں تارے زمیں پر، تھری ایڈیٹس، دنگل، پی کے، گجنی، دل ہے کہ مانتا نہیں اور دھوم تھری جیسی کئی شامل ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سینما گھروں میں 2 سال بعد پاکستان کی پہلی فلم “کھیل کھیل میں” ریلیز

Read Next

کوئٹہ: مسلح افرادکی فائرنگ ،پی پی رہنما سمیت 5افراد جاں بحق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے