• دسمبر 6, 2021

فلمسٹار ارباز خان ایک مرتبہ پھر ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے

لاہور: فلمسٹار ارباز خان ایک مرتبہ پھر ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے ۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے فلمسٹار ارباز خان کو نوٹس جاری کردیا ہے جبکہ عارف خان المعروف ارباز خان کو سال 2020،21کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے پر نوٹس جاری کیا گیا۔

ایف بی آر نے گلبرگ فائیو عزیز ایونیو سوسائٹی میں فلمسٹار ارباز خان کی رہائش گاہ پر نوٹس بھیجا۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر سفیان عدیل نے فلمسٹار ارباز خان کو نوٹس بھیجا جبکہ انکم ٹیکس گوشوارہ اور اثاثہ جات کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے پر جرمانے کا عندیہ دے دیاگیا ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اداکارہ پریتی زنٹا کے گھر جڑواں بیٹے اور بیٹی کی پیدائش

Read Next

گوجرانوالہ: ایم اے کی طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے