• جنوری 22, 2021

فضل الرحمن کی جتھا بردار فورس حکومت کو گھر نہیں بھیج سکتی: فردوس عاشق

لاہور: معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردو س عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر سیاسی سرکس سجا ہے، اپوزیشن کاراویتی ہتھیارہےکہ اتناجھوٹ بولوکہ سچ لگنےلگے۔ فضل الرحمان کی ملیشیا حکومت کو گھرنہیں بھیج سکتی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسےمیں آنیوالوں کوکہیں نہیں روکاجارہا، وزیراعظم کی ہدایت کےمطابق کہیں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی۔معاشی بدحالی،ظلم وجبر اوراداروں کی بےتوقیری ان لوگوں نے کی۔ شہبازشریف،حمزہ عدالتوں میں آئےانہوں نےکسی کوجلسےمیں آنےاوراستعفےدینےکی ہدایت نہیں کی۔ 80فیصد وسطیٰ پنجاب مسلم لیگ ن نےجیتاہواہے، جیتنے والی جماعت دھاندلی کیخلاف شو رکر ہی ہے۔مینار پاکستان استحکام پاکستان کیلئے ہے لیکن وہاں انہوں نے سیاسی سرکس سجا رکھا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا سے اموات بڑھ رہی ہیں، اپوزیشن کو صرف اپنے ایجنڈے کی فکر ہے: عثمان بزدار

Read Next

کراچی: گھر میں آگ لگنے سے ماں، بیٹی جاں بحق، باپ اور بیٹا شدید زخمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے