• اکتوبر 31, 2020

فروری 2019 میں اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی،آرمی چیف

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن کیلئے بھاری قیمت ادا کی، امن قائم رکھنے کیلئے لہو سے اسکی حفاظت یقینی بنائیں، فروری 2019 میں اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔  پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ایبٹ آباد میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا پاکستان قوم نے ہمیشہ چیلنجز کو کامیابیوں میں تبدیل کیا، فروری 2019 اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، پاک فوج قابل فخر قوم کی خوبصورت اور حقیقی عکاس ہے، پاکپستانی قوم ہر مشکل اور ہر چیلنج میں آپ کو شانہ بشانہ ملے گی، آپ کو جوانی کا بڑا حصہ ملکی مستقبل کی آبیاری میں مختص کرنا پڑے گا، فرائض کی بجا آوری اور غیر جانبداری آپ کا ہدف ہونا چاہیئے، ہم نے امن کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

6 more deaths from Corona in 24 hours across the country, NCOC

Read Next

داعش اور بھارت کے گٹھ جوڑ کو دو سال پہلے ہی افشا کردیا تھا،سابق وزیر داخلہ رحمان ملک

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے