• نومبر 25, 2020

فرنچ ساحل سمندر پر بادبانی کشتیوں کے مقابلے شروع، 33 سیلرز نے مہارت کے جوہر دکھائے

پیرس:فرنچ ساحل سمندر پر بادبانی کشتیوں کے مقابلے شروع ہو گئے، ہواکا سینہ چیر کر راستہ بنانے کے لیے چھ خواتین سمیت 33 سیلرز نے ایکشن دکھائے۔ نیلگوں پانی میں بادبانی کشتیوں کے دلکش مقابلوں کا آغاز، رنگ برنگی کشتیاں سب کو بھا گئیں۔ چالیس ناٹس کی کشتیاں ہواؤں کا رُخ بدلنے، اپنا راستہ بنا کر آگے نکلنے کی کوشش کرتی رہیں۔ کوویڈ کے باعث سیلرز کی تعداد کم رہی، 6 خواتین سمیت 33 سیلرز سمندر میں اترے۔ آسمان پر اونچی اڑان بھرتے چھوٹے طیاروں نے فضا میں خوشیوں کے رنگ بکھیر دیئے۔ جاپان کے شائرائشی کی بطور واحد ایشیائی سیلر شمولیت ہوئی، کشتی ریس شروع ہوتے ہی برطانیہ کے الیکس تھامسن نے برتری کی دھاک بٹھا دی اور حریفوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ وہ بطور پہلے غیر فرانسیسی کشتی ران فیورٹ قرار دیئے جانے لگے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ایس ایل فائیو کے چار میچز کیلئے غیر ملکی کرکٹرز کی کراچی آمد کا سلسلہ جاری

Read Next

سموگ کے تدارک کے لیےمحکمہ ماحولیات نے اینٹوں کے110 بھٹوں کو بند کروا دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے