• اکتوبر 16, 2021

فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اتوار سے فرانس میں شروع ہوگا

پیرس: رواں برس کے دوسرے بڑے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 125 واں ایڈیشن اتوار سے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شروع ہوگا۔

میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ میگا ایونٹ کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

میگا ایونٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز سمیت دیگر مقابلے ہوں گے۔

ہسپانوی شہرہ آفاق ٹینس سٹار رافیل نڈال میگا ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں میں پولش ٹینس سٹا ر آئیگا سویاٹک اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی۔

اسی طرح مینز ڈبلز مقابلوں میں کیون کریویٹز اور اینڈریس میز پر مشتمل جرمن جوڑی اپنے اعزاز کی بقا کے لئے کوشاں ہوگی۔

ویمنز ڈبلز مقابلوں میں ہنگرین ٹینس کھلاڑی ٹمیا بابوس اور ان کی فرنچ جوڑی دار کرسٹینا میلا ڈینوک اپنے ٹائٹل کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کرے گی۔

رواں سال کا دوسرا میگا ایونٹ 30 مئی سے شروع ہوکر 13جون کو اختتام پذیر ہوگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے

Read Next

اسرا بلجک پاکستانی لباس سے جلوہ گر، تصویروں نے تہلکہ مچا دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے