• اکتوبر 24, 2020

فرقہ واریت پھیلانے کی کسی بھارتی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کا ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ قوم متحد ہے، فرقہ واریت پھیلانے کی کسی بھارتی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے دہشتگردی کے حوالے سے زاہد حفیظ چودھری کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرانے میں ملوث ہے، بھارت پاکستان میں امن خراب کرنے میں ملوث ہے، فرقہ واریت پھیلانے کی کسی بھارتی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، قوم متحد ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کیس میں بھارت مسلسل غیرملکی وکیل مقرر کرنے پراصرار کر رہا ہے۔ ایک مرتبہ پھر غیرملکی وکیل مقررکرنے کا بھارتی مطالبہ مسترد کرتے ہیں۔ ہندوستان کو بتا دیا کہ ہماری عدالت میں غیرملکی وکیل پیش نہیں ہوسکتا۔ ان کا کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی سیکیورٹی ضرورت سے زیادہ ہتھیار اکٹھے کر رہا ہے، اسلحے کی دوڑ جنوبی ایشیا کے امن کیلئے خطرہ بن گئی، ہمسایہ ملک دنیا میں ہتھیاروں کا سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، مقبوضہ وادی میں پرتشدد واقعات میں دو صحافیوں کو بھی شہید کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر مچل بیچلیٹ کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور شہریوں کے خلاف پیلٹ گنز کے اندھا دھند استعمال پر ایک بار پھر تشویش ظاہر کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ میڈیا بریفنگ کے دوران سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں زاہد حفیظ چودھری کا کہنا تھا کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو نواز شریف کے وارنٹس پہنچا دئیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پر پر امید ہیں کہ فیصلہ پاکستان کے حق میں آئے گا۔ شنگھائی تعاون اجلاس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ روس نے شنگھائی تعاون آن لائن اجلاس میں پاکستان کا سیاسی نقشہ اتارنے کا نہیں کہا، پاکستان کا سیاسی نقشہ بیک گراؤنڈ سے اتارنے کا بھارت کا مطالبہ رد ہو گیا۔ انڈیا سلامتی کونسل کی قراردادوں اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، اس کےہمسائیوں کےساتھ تعلقات کودیکھیں تومعلوم ہوتا ہے کہ وہ خطے کے امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔ گلگت بلتستان کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ گلگلت میں اصلاحات وہاں کے عوام کا مطالبہ ہے، اس سے متعلق پاکستانی اقدام کا سلامتی کونسل قراردادوں پراثر نہیں پڑے گا۔ فلسطین اسرائیل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے متعلق پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، مسئلہ فلسطین پر پاکستان دو ریاستی حل کا حامی ہے، اس دو ریاستی حل میں القدس الشریف فلسطین کا دارالحکومت ہو۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملک بھر میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالے مزید 13 تعلیمی ادارے بند

Read Next

Special Program Of Harassment I AIK LAMHA A1TV KY SATH WITH ZOBIA KHURSHID

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے