• ستمبر 18, 2021

فردوس عاشق اعوان پرویز الہٰی کیخلاف بول پڑیں

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سپیکر پرویز الٰہی کے ذاتی اقدامات کی وجہ سے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے تعلقات میں پڑنے والی دراڑیں نمایاں ہو چکیں۔

ٹی وی سے گفتگو میں فردوس عاشق نے پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روکے جانے کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اس بات کا واضح عندیہ ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات اب خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ کچھ دن قبل میں نے مسلم لیگ (ق) کے نائب صدر کے بیٹے کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی سہولت فراہم کی اور پھر انہوں نے پی پی 38 کا ٹکٹ حاصل کر لیا، اگر کوئی پرویز الٰہی کی پارٹی چھوڑ دیتا ہے، کسی دوسرے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑ کر منتخب ہونے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ دونوں جماعتوں کے درمیان کشیدہ تعلقات کا واضح ثبوت ہے۔

سابق مشیر نے کہا ا گر پارٹی محسوس کرے کہ ملک اور صوبے کے لیے میری خدمات درکار ہیں تو وزیراعظم عمران خان مجھے ایک نیا کردار سونپیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

4 بچیوں کا اغوا کیس: ملزم 6 سے زائد لڑکیاں فروخت کرچکے، دبئی رابطے کا شبہ

Read Next

راحیلہ ٹوانہ اپنی جماعت سمیت تحریک انصاف میں شامل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے