• اپریل 14, 2021

فرخ حبیب کا الیکشن کمیشن کا نوٹس وصول کرنے سے انکار

الیکشن کمیشن ،یوسف رضا گیلانی نااہلی اور علی حیدر گیلانی ویڈیو اسکینڈل کی سماعت کے دوران دلچسپ صورتحال۔۔ فرخ حبیب کا نوٹس وصول کرنے سے انکار۔۔ بعدازاں نوٹس وصول کرکے اس پر آج کی تاریخ اور وقت لکھ دیا الیکشن کمیشن آفس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب تحریک انصاف کے فرخ حبیب اور کنول شوزب کا الیکشن کمیشن کا نوٹس وصول کرنے سے انکار کردیا

الیکشن کمیشن کا عملہ آج کی سماعت کا نوٹس وصول کرانے کے لیے آیا تھا۔

اس موقع پر فرخ حبیب نے کہا کہ ہم میڈیا سے سن کر آئے ہیں، ہمیں الیکشن کمیشن سے نہ تو نوٹس موصول ہوا اور نہ ہی کوئی کال آئی۔

بعدازاں فرخ حبیب نے روسٹرم پر جاکر نوٹس پر دستخط کیے لیکن آج کی تاریخ اور ٹائم لکھا۔

فرخ حبیب کو آج دس بجے کی سماعت کا جو نوٹس کل ملنا چاہیے تھا وہ فرخ حبیب کے دفتر میں آج ساڑھے دس بجے موصول ہوا۔

فرخ حبیب نے روسٹرم پر جاکر وصول کیے گئے نوٹس پر کل کی نہیں آج کی تاریخ درج کی

الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کے خلاف تحریک انصاف کے فرخ حبیب، ملیکہ بخاری اور کنول شوزب کی درخواست پر سماعت ساڑھے 11 بجے ہوگی

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

دوہزار اٹھارہ الیکشن ویڈیو اسکینڈل: ن لیگ نےتحقیقات کیلئےدائر درخواست واپس لے لی

Read Next

ترکی طالبان اور افغان حکومت کے امن مذاکرات کی میزبانی کرے گا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے