
لاہور:گلوکارواداکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین نے شادی کے 3سال بعد ہی ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فرحان سعید اور عروہ حسین کی علیحدگی کی خبریں زبان زدعام ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ایک نیوزویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اختلافات اس حدتک بڑھ چکے ہیں کہ اس کا انجام طلاق ہی ہوگا تاہم اب تک دونوں فنکاروں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔ واضح رہے کہ عروہ اور فرحان دسمبر 2016 میں شادی بندھن میں بندھے تھے اور دونوں کو پاکستانی شوبز انڈسٹری کی کامیاب جوڑی قرار دیا جا رہا تھا۔ دونوں کے مداحوں کی جانب سے مذکورہ خبرپر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
0 Reviews