• اکتوبر 26, 2021

فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس: بھارتی اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی طلب

نئی دہلی: بھارتی اداکارہ، ماڈل اور ڈانسر نورا فتیحی کو 200 کروڑ کے فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نورا فتیحی کو قانون نافذ کرنے والے ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی) نے ثمن جاری کیے ہیں۔ نورا کو ثمن جاری ہونے کے بعد ای ڈی آفس کے باہر دیکھا گیا۔ نورا فتیحی سکیش چندراشیکھر فراڈ کیس کے سلسلے میں تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے آفس پہنچیں۔

اس سے قبل اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے بھی اگست میں اسی کیس میں سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں بطور گواہ اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا۔ ای ڈی نے 5 گھنٹوں تک اداکارہ سے پوچھ گچھ کی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو 15 اکتوبر کو دوبارہ پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی آفس بلایا ہے۔

واضح رہے کہ 200 کروڑ کے فراڈ، بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں سکیش چندرا شیکھر نامزد ملزم ہیں۔ اداکارہ جیکولین فرنینڈس اس شخص کی قریبی دوست اور پارٹنر لینا پال کے ذریعے اس ریکٹ کا شکار ہوئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سکیش چندرا شیکھر جیل کے اندر سے بھتہ خوری کا ریکٹ چلا رہا تھا اور ایک تاجر سے 200 کروڑ روپے بھتہ لیا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چندرا شیکھر اس فراڈ کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ وہ 17 سال کی عمر سے جرائم کی دنیا کا حصہ رہا ہے۔ اس کے خلاف پولیس اسٹیش میں کئی شکایات درج ہیں اور وہ جیل میں بند ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ڈاکٹر اقبال مسلم دنیا کا سب سے بڑا سائنسی ایوارڈ جیت گئے

Read Next

Headlines 12pm | 14 October 2021 | A1 Tv News

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے