• ستمبر 26, 2022

فرانس نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا، سفری پابندیوں میں نرمی

فرانس نے پاکستان کو ریڈ لسٹ والے ممالک سے نکال کر سفری پابندیوں میں نرمی کردی۔

فرانس کے وزارتِ خارجہ  کی جانب سے جاری کی گئی ریڈ لسٹ ممالک کی فہرست  پاکستان کو  نکال دیا گیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق فرانس نے پاکستان  کو ریڈ لسٹ سے نکال کر اورینج لسٹ میں شامل کر لیا ہے جس کے بعد سفری پابندیاں بھی نرم ہوگئیں۔

ریڈ لسٹ سے نکالے جانے کے بعد پاکستانی مسافروں کو اب فرانس  آنے جانے  کے لیے قرنطینہ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

مسافروں کو فرانس کے سفر کے لیے  منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہو گا۔

واضح رہے کہ کورونا کے باعث فرانس نے پاکستان پر پابندی عائد کرتے ہوئے ریڈ لسٹ میں شامل کر رکھا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کی پانچویں لہر مزید 50 جانیں لے گئی، 24 گھنٹے کے دوران 4253 کیسز

Read Next

عمران صاحب! بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے، مریم اورنگزیب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔