• نومبر 29, 2020

فرانس نے عرب ممالک سے اپنی مصنوعات کا بائیکاٹ ختم کرنے کی اپیل کر دی

فرانس نے عرب ممالک سے اپنی مصنوعات کا بائیکاٹ ختم کرنے کی اپیل کر دی۔ یاد رہے کہ فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے اسلام مخالف بیان اور حضرت محمد ﷺ کی شان میں ہونے والی گستاخی کو نہ روکنے کے بیان کے بعد کئی ممالک میں فرنچ مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم شروع ہے۔ اس وقت کویت، اردن اور قطر سمیت کئی ممالک کے اسٹورز سے فرانسیسی مصنوعات کو ہٹا دیا گیا ہے۔ اس بائیکاٹ مہم میں خلیجی ریاستوں کی تنظیم جی سی سی کے تقریباً تمام رکن ممالک شامل ہیں جب کہ پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک میں بھی فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی حمایت کی جا رہی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ نے عرب ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کو ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ فرنچ وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ “بائیکاٹ کے یہ مطالبات بے بنیاد ہیں اور ہمارے ملک کے خلاف ایک بنیاد پرست اقلیت کے حملوں کو فوری رکنا چاہیے”۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے باتیں نہیں عملی اقدامات کرنا ہونگے: منشا پاشا

Read Next

پشاور کے علاقے دیر کالونی میں مدرسے میں دھماکہ،7 افراد شہید،72 زخمی ہوگئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے