• ستمبر 23, 2021

فرانس میں ہزاروں افراد کا حکومت کیخلاف احتجاج، جھڑپیں، 3 پولیس اہلکار زخمی

پیرس: فرانس میں ہزاروں افراد کورونا وائرس ہیلتھ پاس کو لازمی قرار دینے کے خلاف سڑکوں نکل آئے، جھڑپوں میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

کورونا ہیلتھ پاس کو عوامی مقامات پر لازمی قرار دیئے جانے کے خلاف پیرس سمیت متعدد شہروں میں احتجاج کیا گیا، لوگوں نے پلے کارڈز اور صدر میکرون کی ڈراؤنی تصاویر اٹھا رکھی تھی، شرکا کا کہنا تھا حکومت وائرس کے نام پر ان کی آزادیاں سلب کرنا چاہتی ہے، پولیس نے 20 مظاہرین کو گرفتار کر لیا، جھڑپوں میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ فرانس میں کورونا سے متعلق حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کئی دنوں سے جاری ہیں، گذشتہ ہفتے طبی ملازمین کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دینے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملائشیا میں کورونا وبا کے خلاف ناکافی اقدامات پر وزیراعظم کے خلاف مظاہرہ

Read Next

اعظم خان ویسٹ انڈیز کیخلاف آج اور کل کے ٹی 20 میچز سے باہر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے