• نومبر 25, 2020

فرانسیسی صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات، جلتی پر تیل کا کام کیا،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:شاہ محمود قریشی نے کہا گستاخانہ خاکوں پر پوری دنیا میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، فرانسیسی صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات نے جلتی پر تیل کا کام کیا، اقوام متحدہ فی الفوراسلام کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ کا نوٹس لے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نفرت کے بیج بوئے جا رہے ہیں اس کے نتائج شدید ہوں گے، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مسلمانوں کی دل آزاری کا کسی کو حق نہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کچھ عرصہ قبل چارلی ہیبڈو نے گستاخانہ خاکے شائع کیے، فرانسیسی اخبار کی ناپاک جسارت پر شدید احتجاج اور مذمت کی ہے، کبھی قرآن پاک کو شہید کرنے کے واقعات سامنے آتے ہیں، وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اسلامو فوبیا کیخلاف آواز اٹھائی، وزیراعظم نے بانی فیس بک سے اسلام مخالف مواد روکنے کا کہا، او آئی سی کے آئندہ اجلاس میں جامع قرارداد پیش کروں گا، 15 مارچ اسلامو فوبیا کیخلاف عالمی دن کے طور پر طے کرنے کی تجویز دیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

گستاخانہ خاکوں کا معاملہ،فرانسیسی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

Read Next

پارلیمنٹ حملہ کیس،درخواست پر فیصلہ محفوظ،29 اکتوبر کو سنایا جائے گا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے