• اکتوبر 22, 2021

فرانس، ٹرین کی زد میں آکر 3 تارکین وطن ہلاک، ایک شدید زخمی

پیرس: فرانس کے جنوبی شہر سینٹ ژاں ڈ ی لوز میں ٹرین کی زد میں آکر تین تارکین وطن ہلاک، ایک شدید زخمی ہو گیا۔

 رپورٹ کے مطابق تینوں تارکین ممکنہ طور پر سپین کے راستے فرانس میں داخل ہوئے ، وہ ریلوے ٹریک پر آرام کی غرض سے لیٹے ہوئے تھے کہ اچانک ٹرین پہنچ گئی۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ 2 تارکین وطن کا تعلق الجزائر جبکہ دیگر 2 کی شناخت نہیں ہو سکی اور نہ ہی ان کے پٹڑی کے اوپر لیٹنے کی اصل وجوہات سامنے آئی ہیں۔ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جنوبی پنجاب کیلئے 199 ارب کے فنڈز کی فراہمی میں تعطل، سینکڑوں منصوبے تاحال نامکمل

Read Next

Headlines | 12 October 2021 | A1 Tv News

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے