• ستمبر 26, 2022

فخر زمان کی بیٹنگ باؤلرز کو پریشان کر رہی ہے :زمان خان

لاہور: لاہور قلندر کے فاسٹ باؤلر زمان خان نے کہا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں میں جیسن روئے باؤلروں کو پریشان کر رہے ہیں تو ہمارے پاس بھی فخر زمان ہیں جو اچھا کھیل رہے ہیں ان کی تسلسل کے ساتھ شاندار بیٹنگ دوسرے باؤلروں کو پریشان کر رہی ہے۔

ایک انٹرویو میں زمان خان نے کہا کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا شروع ہی سے ایک اچھا میچ ہوتا ہے کھلاڑیوں کے ساتھ فینز بھی پرجوش ہوتے ہیں شائقین زیادہ آتے ہیں جس کی وجہ سے خوشی ہوتی ہے۔

زمان خان نے اپنی باؤلنگ کے حوالے سے کہا کہ ڈیتھ اوورز میں یارکرز اور سلور ون کی شروع سے پریکٹس کر رہا ہوں انہی کی ضرورت ہوتی ہے جب کچھ سمجھ نہیں آتا عاقب جاوید بتا دیتے ہیں جس کا فائدہ ہوتا ہے ، شاہین آفریدی اور حارث روف انٹرنیشنل کھلاڑی ہیں ان سے بہت مدد اور سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں رات کو بہت اوس پڑتی ہے باؤلرز کے لئے مشکل ہوتی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ایس ایل: ملکی تاریخ میں پہلی بار 2 سنچری پارٹنرشپس

Read Next

آسٹریلیا کیخلاف کراچی میں قومی ٹیسٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔