• اگست 2, 2021

فالج سے متاثرہ افراد کیلئے خوشخبری

واشنگٹن: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلن مسک کی نئی ایجاد نے دنیا بھر کو ایک بار پھر حیران کردیا جو فالج سے متاثرہ افراد کے لیے کارآمد ثابت ہو گی۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹیسلا کے بانی ایلن مسک کی کمپنی نیورا لنک کی جانب سے متعارف کردہ نئی ٹیکنالوجی دماغ کے لیے بلو ٹوتھ سے آراستہ ایک چپ ہے جسے دماغ کے دونوں جانب نصب کیا جاتا ہے۔

ایلن مسک کی ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں بندر کو دماغ کا استعمال کرتے ہوئے کمپیوٹر گیم پونگ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں 9 سالہ مکاک (ایک قسم کا لنگور) کو کمپیوٹر میں گیم کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے، کمپنی کے مطابق بندر کے دماغ کے دونوں اطراف ڈیوائسز لگائی گئیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کرکٹر عمر اکمل کی درخواست مسترد

Read Next

Regional Bulletin | 04:00 PM | 13 th April 2021 | A1 Tv

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے